چھٹی کے باوجود راولپنڈی میں صفائی مہم جاری رہی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے دو روزہ تعطیلات کے دوران بھی شہر بھر اور تحصیلوں میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رہا۔
صفائی ورکرز، سپروائزری اور آپریشن سٹاف نے چھٹیوں کے باوجود اپنے فرائض سر انجام دیئے ، جبکہ شہر کے اہم مقامات، شاہراہوں، بازاروں، تفریحی مقامات اور سرکاری عمارتوں میں خصوصی صفائی انتظامات کیے گئے ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پیشِ نظر کرکٹ سٹیڈیم کے اندر اور باہر خصوصی صفائی کے انتظامات کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments