چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹرای بارہ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

 چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹرای بارہ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

1135کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کے ڈویلپمنٹ پر بھرپور کام جاری ،60فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر لئے ،بریفنگ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ،منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ،سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائیگا ،سہیل اشرف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے سیکٹر E-12 کا دورہ کیا ،جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین کو جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چار دہائیوں سے زیر التوا سیکٹر E-12 میں 1135 کنال سرکاری اراضی واگزار کروانے کے بعد سیکٹر ڈویلپمنٹ پر بھرپور کام جاری ہے اور ابتک 60 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سب سیکٹرز، سیکٹر E-12/4 میں ارتھ ورک کا کام مکمل جبکہ بیس، سب بیس اور ڈرینیج کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ سروس روڈ خیابانِ اقبال پر ارتھ ورک مکمل ہو چکا ہے جبکہ ساتھ اور ایسٹ سروس روڈ پر ارتھ ورک کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور اسی طرح بیس ورک سمیت ڈرینج ورک کا کام بھی تیزی کیساتھ جاری ہے۔

سیکٹر E-12/3 کی 15 گلیوں میں ٹی ایس ٹی (TST)، جبکہ باقی گلیوں میں ارتھ ورک اور بیس ورک پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ سیکٹر E-12/2 کی 25 گلیوں میں ٹی ایس ٹی (TST) مکمل جبکہ باقی گلیوں میں ارتھ ورک اور بیس ورک پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ اسی طرح سیکٹر E-12/1 کی 25 گلیوں میں ٹی ایس ٹی (TST) مکمل جبکہ باقی گلیوں میں ارتھ ورک پر کام جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیکٹر E-12 کے باقی ماندہ ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکٹر ڈویلپمنٹ میں حائل تمام روکاوٹوں کو قانون کیمطابق دور کیا جا رہا ہے ۔چیئرمین نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سی ڈی اے انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کا فوری حل یقینی بنایا جائے ۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے سیکٹر ایف سکس مرکز، سپر مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری اپ لفٹنگ، تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ سینئر افسران نے انہیں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...