54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سول سروسز اکیڈمی لاہور کے تحت 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت پروبیشنری افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے افسران کو سی ڈی اے کے اغراض و مقاصد، انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز و آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر زیر تربیت افسران کو دارالحکومت اسلام آباد کے ماسٹر پلان، آئی سی ٹی زوننگ ریگلولیشنز پر بریفنگ دی گئی اور شرکا کو اسلام آباد شہر کی ڈویلپمنٹ اور خوبصورتی سے متعلق مختلف منصوبہ جات اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments