پی ایچ ڈی ، ایم فل کے تحقیقی معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ
وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی کی زیر صدارت اجلاس ، ڈیپارٹمنٹل ریسرچ کمیٹی میں جائزہ کی ہدایت
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے تحقیقی خاکوں کے معیار کو بہتر بنانے اور مستند تحقیقی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی زیر صدارت اجلاس میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز کے تحقیقی خاکے منظوری اور جائزے کے لیے پیش کیے گئے ۔ اجلاس میں تحقیقی موضوعات کی اہمیت، دائرہ کار، طریق کار اور علمی افادیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ بعض تحقیقی تجاویز میں بہتری اور نظرثانی کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ بورڈ میں پیش کرنے سے قبل ڈیپارٹمنٹل ریسرچ کمیٹی (ڈی آر سی) ہر تحقیقی خاکے کی جامعیت، موضوع کی مناسبت اور تحقیقی معیار کا مکمل جائزہ لے تاکہ بورڈ کے سامنے صرف معیاری اور مستند تجاویز پیش کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments