ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے ،بحفاظت خالی کرنیکی عملی مشق

 ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے ،بحفاظت خالی کرنیکی عملی مشق

مشق پی ٹی اے نے سی ڈی اے کے تعاون سے کی ،پوری عمارت ڈھائی منٹ میں خالی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے نے سی ڈی اے شعبہ فائر بریگیڈ کے تعاون سے ہنگامی صورتحال میں عمارت سے آگ بجھانے اور بحفاظت خالی کرنے کی عملی مشق کا انعقاد کیا۔ مشق کا مقصد ادارے میں حفاظتی اقدامات کو مزید مستحکم بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردِعمل کی تیاری کو یقینی بنانا تھا۔ سی ڈی اے فائر بریگیڈ کے ماہرین نے ایک گھنٹے پر مشتمل تربیتی نشست کا انعقاد کیا، جس میں آگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر، ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر اقدامات، آگ بجھانے والے آلات کے درست استعمال اور عمارت کو بحفاظت خالی کرنے کے طریقہ کار سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔ مشق کے دوران پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز کی پوری عمارت کو محض ڈھائی منٹ میں کامیابی سے خالی کروا لیا گیا، جبکہ ہنگامی اطلاع ملتے ہی سی ڈی اے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ مشق سے ملازمین کو ہنگامی حالات میں محفوظ طریقے سے عمارت خالی کرنے کی تربیت فراہم کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...