ایران اور تاجکستان کے سفرا کی وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات

ایران اور تاجکستان کے سفرا کی  وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو  میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) ایران اور تاجکستان کے سفرا نے وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (SZABMU) سے ملاقات کی، یونیورسٹی میں ابن سینا (ایویسینا) ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر دونوں ممالک کے سفرا نے یونیورسٹی فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات سے ملاقات کی اور طبی شعبے کے حوالے سے گفتگو کی ، دونوں ممالک کے سفرا نے نے تینوں برادر ممالک کے مابین علمی و ثقافتی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...