شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ، آئی جی
افسران وجوانوں کی فلاح و بہبود،بہتر رہائشی و بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سہیل چودھری کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس اپنے افسران وجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر رہائشی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں افسران و جوانوں کی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں، جن کا مقصد پولیس فورس کو بہتر، صاف ستھرا اور آرام دہ رہائشی ماحول فراہم کرنا ہے ۔اسی سلسلے میں ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر / ٹریننگ محمد عتیق طاہر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں اور رہائشی سہولیات کی بہتری کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کاموں میں معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیر و مرمت کے کاموں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ افسران و جوانوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رہائشی عمارتوں کی تزئین و آرائش، مرمت اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ آئی جی نے واضح کیا کہ پولیس افسران و جوان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات فرائض انجام دیتے ہیں، اس لیے ان کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ترقی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی محکمانہ ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments