کنٹرولر امتحانات کا مختلف مراکز کا دورہ ،2طالبات نقل کرتے پکڑی گئیں
دونوں طالبات کیخلاف یو ایم سی درج کرکے مزید کارروائی کیلئے ڈسپلن برانچ کو ارسال
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے کنٹرولر امتحانات مبشر سعید نے امتحان انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ 2026 کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں جاری امتحانی عمل، انتظامی امور اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی قواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ کنٹرولر کے مطابق گورنمنٹ وقارالنسا گریجویٹ کالج فار ویمن راولپنڈی کے امتحانی مرکز میں دو طالبات کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ دونوں طالبات کے خلاف یو ایم سی درج کرکے مزید کارروائی کے لیے ڈسپلن برانچ کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی نظام کی ساکھ اور طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور امتحانات کے دوران نظم و ضبط، میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments