گھوٹکی:ایس ایس پی نے 356 امیدواروں کوآفر آرڈر جاری کردیئے
گھوٹکی (نامہ نگار)ایس ایس پی محمد انور کھیتران نے امتحان میں کامیاب 356 امیدواروں کو باضابطہ آفر آرڈرز جاری کر دیے۔
کامیاب امیدواروں میں 45 خواتین بھی شامل ہیں، جو اب محکمہ پولیس کا فعال حصہ بننے جارہی ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی آفس میں تقریب ہوئی۔ جہاں ایس ایس پی نے کہا کہ وہ تمام امیدواروں کو پولیس فورس میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔