کیماڑی میں آئل ڈپو کے قریب آتشزدگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں آئل ڈپو کے قریب آتشزدگی، بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی شریں جناح کالونی کے قریب واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے خالی پلاٹ میں کھڑے تین خالی ٹینکروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا پولیس کے مطابق پولیس نفری اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر موجود رہا۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔