ہمیں سقوط ڈھاکہ سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، صاحبزادہ زبیر
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کے اس وقت ناگفتہ بہ حالات میں ہم کو سقوط ڈھاکہ سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمارے قائد علامہ شاہ احمد نورانی نے اس وقت کے فوجی حکمراں یحییٰ خان کو مشورہ دیا تھا کہ مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن نہ کیاجائے ، بلکہ وہاں کے عوام کی شکایات کو دور کیاجائے ، اور ان کوان کے جمہوری حقوق دئیے جائیں، لیکن افسوس ایسا نہیں کیا گیا۔