وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے میں اپوزیشن کا کردار نہیں، غفور حیدری

وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے میں اپوزیشن کا کردار نہیں، غفور حیدری

لسبیلہ (نمائندہ دنیا )جے یو آئی مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اوتھل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے والے ہی ہٹائیں گے۔

 اس میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں، آئین میں ترامیم عوامی مفاد کیلئے نہیں بلکہ شخصی مفادات کیلئے کی گئی ہیں، ہم ایسی ترامیمی کے حق میں نہیں ہیں، ایسی آئینی ترامیم سے ملک کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2006 میں جب قبائلی بزرگ شخصیت نواب اکبر بگٹی کو شہید کیا گیا تو اسکے بعد سے بلوچستان کے نوجوان طبقے میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں