حیدرآباد:چوری کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن گیا

حیدرآباد:چوری کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن گیا

کار چوری الزام پرگرفتار سلیم کی نشاندہی پر نائیجانی لنک روڈ بند پر پولیس کارروائیساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر چل بسا، ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)گرفتار کار چوری کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے مسروقہ گاڑی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق بی سیکشن پولیس کو 15دسمبر کو اطلاع ملی کہ لطیف آباد یونٹ نمبر6ڈی بلاک سے ملزمان ایک کار چوری کرکے فرار ہوگئے ، جس پر ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے نوٹس لیتے ہوئے فوری گاڑی کی برآمدگی کا حکم دیا، پولیس نے فریادی طلعت یونس قریشی کی فریاد پرمقدمہ درج کرلیا اور بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او نے ٹریکر کی مدد سے کنڈیار وٹول پلازا پر مسروقہ گاڑی برآمد کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد سلیم راجپوت جوکہ گوجرانوالہ کا رہائشی تھا کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ نائیجانی لنک روڈبند کے قریب ا س واردات میں شریک ساتھی عبدالشکور عرف شکوری عرف فیصل اور عمران مانی جوکہ سیالکوٹ کے رہائشی ہیں، موجود ہیں، پولیس پارٹی جب گرفتار ملزم کو نشاندہی کیلئے لیکر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی ،جس سے نشاندہی کیلئے لایا گیا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں