سانگھڑ سے نوابشاہ جاتی وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 2جاں بحق

سانگھڑ سے نوابشاہ جاتی وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 2جاں بحق

دولہا دلہن سمیت 15سے زائد زخمی، شاہپور چاکر کے قریب حادثہ پیش آیامحراب پور حادثے میں باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، ایک اور نوجوان کی خودکشی

شاہپور چاکر، محراب پور (نمائندگان دنیا) سانگھڑ سے نوابشاہ جاتے شاہپورچاکر کے نزدیک اگلا ٹائر پھٹنے سے وین الٹ گئی۔جس سے 2 مسافر جاں بحق اور دولہا دلہن سمیت 15سے زائد زخمی ہوگئے ، رورل ہیلتھ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد 8سے زائد زخمیوں کو نوابشاہ منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی وین میں نوابشاہ کے دولہا دلہن بھی سوار تھے ، انہیں بھی شدید چوٹیں آئی ہیں، جاں بحق ہونے والے ایک مسافر کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، جو رورل ہیلتھ شاہپورچاکر میں رکھی ہے ۔ ادھر محراب پور میں کنڈیارو رابطہ سڑک پر کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار انور سومرو جاں بحق اور اس کا بیٹا بڈل سومرو زخمی ہوگیا، جسے نازک حالت کے باعث نوابشاہ منتقل کیا گیا، لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی گئی، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ دوسری جانب غربت نے مزید ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا، گھریلو مسائل سے پریشان نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، ہنگورجا تھانے کی حدود میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان سنتوش کمار ولد کنومل مارواڑی نے بیروزگاری کے باعث آخری قدم اٹھایا، پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء حوالے کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق ہنگورجا میں ایک ہفتے کے دوران خودکشی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں