اے آئی کا دور ، تبدیلی کو نہ سمجھا تو پیچھے رہ جائیں گے ،رمیش کمار

 اے آئی کا دور ، تبدیلی کو نہ سمجھا تو پیچھے رہ جائیں گے ،رمیش کمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہندو کونسل کے بانی اور رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے اے آئی میں داخل ہو ہی ہے ،ہمیں وقت کے تقاضوں کو سمجھنا ہوگا۔

بصورتِ دیگر ہم ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ساتھ معیاری تعلیم ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ، آج ہمارے معاشرے میں صبر اور برداشت کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔وہ گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ رمیش کمار نے کہا کہ آج طلبا کے والدین کے سر فخر سے بلند ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ نوجوان متحد ہو کر ایک آواز بنیں اور ملک کو آگے لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو نظم و ضبط آج تقریب میں دیکھ رہے ہیں، وہی عملی طور پر معاشرے میں بھی نظر آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وہی تعلیمی ادارے اور طلباکامیابی حاصل کرتے ہیں جہاں استاد کی عزت اور طلبا کی بہترین تربیت کی جاتی ہے ۔ رمیش کمار نے وی سی ڈاکٹر زبیر شیخ کے وژن کو سراہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں