ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی کامران فاروقی 9سال بعد دومقدمات میں بری

ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی کامران فاروقی 9سال بعد دومقدمات میں بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 سال پرانے مقدمات میں ایم کیو ایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی کو غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے دو مقدمات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں کامران فاروقی کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر سے حراست میں لیا اور بعد ازاں ان کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے جبکہ استغاثہ کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔پراسیکیوشن کے مطابق 15 دسمبر 2016 کو کامران فاروقی کو گارڈن کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا، جس پر تھانہ نبی بخش میں مقدمات درج کیے گئے ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کامران فاروقی کو دونوں مقدمات سے بری کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں