ملزمان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

ملزمان کی بریت کی  درخواست پرفیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے کلفٹن کے دو رفاعی پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جنوری 2026 تک ملتوی کردی ہے ۔استغاثہ کے مطابق اس معاملے پر نیب کورٹ میں بھی کئی سال تک ریفرنس زیر سماعت رہا تاہم نیب قوانین میں ترامیم کے بعد مقدمہ اینٹی کرپشن عدالت منتقل کیا گیا، جس میں  رفاعی پلاٹس کی غیر قانونی منتقلی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں