سوشل میڈیا ویڈیوز پر فوری ایکشن، مبینہ لوٹ مار میں ملوث اہلکار معطل

سوشل میڈیا ویڈیوز پر فوری ایکشن، مبینہ لوٹ مار میں ملوث اہلکار معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کیماڑی کے پولیس اسٹیشن سائٹ اے کی حدود میں مبینہ طور پر گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے والی پولیس پارٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور۔۔

 خبروں کا ایس ایس پی، اے وی ایل سی کراچی نے سخت نوٹس لے لیا ہے ۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کراچی خالد مصطفیٰ کورائی نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر کے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے ۔ایس ایس پی اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی نے واضح کیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور اگر انکوائری میں کسی بھی افسر یا اہلکار کا قصور ثابت ہوا تو اس کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس فورس میں موجود کسی بھی کالی بھیڑکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں