قائد اعظم کے فلسفے کے مطابق تعمیر وطن میں کوشاں ہیں، طارق حسن
کراچی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سیکریٹری جنرل طارق حسن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے۔۔۔
فلسفے پر عزم جدوجہد اور انکے وژن کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں تعمیر وطن کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے زیراہتمام بانی پاکستان محمد علی جناح کے 149 واں یوم پیدائشں کے موقع پر مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ کیک کٹنگ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے کیا۔