میرپور خاص میں اسسٹنٹ کمشنرز شوگر ملوں کی نگرانی کرینگے

میرپور خاص میں اسسٹنٹ کمشنرز شوگر ملوں کی نگرانی کرینگے

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سندھ آبادگار بورڈ کی شوگر ملوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی اور۔۔

 گنا فصل متاثر کرنے کی شکایات کا ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں شوگر ملوں کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کین کمشنر اور شوگر ملز نمائندوں وآبادگار بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملوں نے متعلقہ ایکٹ کی خلاف ورزی کی تو انتظامیہ کارروائی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں