سکھر:آرٹی اے نے مسافروں سے بٹورا گیا زائد کرایہ واپس کرادیا

سکھر:آرٹی اے نے مسافروں سے بٹورا گیا زائد کرایہ واپس کرادیا

پنو عاقل جانے والی ویگنوں کیخلاف کارروائی، 30روپے زائد کرایہ لیا جارہا تھاآئندہ زائد کرایہ وصول کرنے کی صورت ڈرائیوروں کو سخت کارروائی کا انتباہ

سکھر (بیورو رپورٹ)زائد کرایہ وصولی پر آر ٹی اے کے کریک ڈاؤن میں مسافروں کو اضافی رقم واپس دلوا دی گئی۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری فیاض احمد منگی نے سکھر سے پنوعاقل جانے والی ویگنوں میں زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف ویگن اسٹینڈز کا اچانک دورہ کیا، دورے کے دوران حکومت سندھ کی جانب سے سکھر سے پنوعاقل تک ویگن کا مقرر کرایہ 100 روپے ہے ، تاہم بعض ویگن ڈرائیورز مسافروں سے 130 روپے وصول کر رہے تھے ، سیکرٹری آر ٹی اے نے مسافروں سے براہِ راست معلومات حاصل کیں، جس پر زائد کرایہ وصولی کی تصدیق ہوئی تو متعلقہ ویگن ڈرائیورز کو سخت وارننگ جاری کی گئی، جبکہ زائد وصول رقم موقع پر ہی مسافروں کو واپس دلوائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانا آر ٹی اے کی اولین ترجیح ہے ۔ فیاض احمد منگی نے واضح کیا کہ آئندہ مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کی صورت میں ویگن مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کا تحفظ اور مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا آر ٹی اے کی اولین ذمہ داری ہے ، مسافروں کا استحصال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں