پہلی فیوچر اسٹارز اکیڈمی کراچی میں قائم کی جائیگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کرکٹ اکیڈمی قائم کرکے کوالیفائیڈ کوچز کی زیرنگرانی کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔۔
۔اس بات کا اظہار پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمرسے بات چیت میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سب کے لیے پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں فیوچر اسٹارز اکیڈمیز لگائی جائیں گی جس کا آغاز ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے کیاجائے گا۔