قائداعظم کے اصولوں پر عمل ہی ترقی کی کنجی ، علامہ شہنشاہ نقوی
کراچی (این این آئی)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یومِ ولادت کے موقع پر صدر جعفریہ الائنس علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں قائداعظم کے بنیادی نظریہ پر عمل پیرا ہونے کو پاکستان کی ترقی کا راز قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مسئلہ فلسطین کو مرکزی حیثیت قائد اعظم کی واضع کردہ اصولوں کی بنیاد پر ہے ۔۔۔
،قائد اعظم ایک آزاد و خودمختار ملک چاہتے تھے جو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بنے ، موجود حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ قائد اعظم کے راہمنا اصولوں کو بنیاد بنائیں اور ایسا پاکستان تعمیر کریں جو نہ صرف مسلمانوں کے لیے پناہ گاہ ہو بلکہ ایک فلاحی، جمہوری اور انصاف پر مبنی ریاست ہو، جہاں ہر شہری کو یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے میں پنہاں ہے ۔