بلدیہ ٹاؤن میں گودام کے ضعیف چوکیدار کا سر پر وار کر کے قتل

بلدیہ ٹاؤن میں گودام کے ضعیف چوکیدار کا سر پر وار کر کے قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلدیہ ٹاؤن چار نمبرکے علاقے میں گودام کے ضعیف چوکیدارکوسوتے میں ڈنڈے کے وارکرکے قتل کردیاگیا۔۔

۔پولیس نے قتل کوذاتی رنجش قرار دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے چار نمبر لکڑی کے گودام کے باہر سے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 61 سالہ محمد علی ولد حمید علی کے نام سے کی گئی ، مقتولہ بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی اور لکڑی کے گودام میں چوکیداری تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں