غیر قانونی بال رومز چلانے کیخلاف درخواست ، ایس بی سی اے اور بلڈر کو نوٹس

غیر قانونی بال رومز چلانے کیخلاف درخواست ، ایس بی سی اے اور بلڈر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے غیر قانونی بال رومز چلانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بلڈر، ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ۔

 عدالت نے فریقین سے 27 جنوری کو جواب جمع کروانے کا حکم  دیا ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی ایریامیں 600 گز کے پلاٹ پر گراونڈ پلس فائیو عمارت تعمیر کی گئی ہے، ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے پانچ منزلہ عمارت میں پانچ غیر قانونی بال رومز چلائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں