مہاجر قومی موومنٹ کا اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ

مہاجر قومی موومنٹ کا اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نے بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جرائم بے قابو ہو چکے اور شہری خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 انہوں نے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ بیان کے مطابق شوکت اللہ فاروقی نے چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث شہریوں کی جان و مال شدید خطرے میں پڑ چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں