سکھر وگردو نواح میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

سکھر وگردو نواح میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر اور اسکے گردو نواح کے مختلف علاقوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔۔۔

 بندش کے بعد گیس پریشر کی کمی نے نا صرف گھریلو بلکہ کاروبار زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر رکھا ہے ،لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر کھانا تیار کرنے پر مجبور ہیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، سکھر کے شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گیس کمپنی کے بالا حکام سے گیس پریشر میں کمی، لوڈ شیڈنگ اور مصنوعی بندش کا نوٹس لیکر شہریوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں