سفید رنگ کی گاڑی میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

 سفید رنگ کی گاڑی میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ ناظم آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ناظم آباد پولیس نے بروقت اور موثر حکمتِ عملی کے تحت صرف 12 گھنٹوں میں ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کار ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان ناظم آباد اور کراچی کے مختلف علاقوں میں سفید رنگ کی گاڑی میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کر رہے تھے ۔ ناظم آباد سی پی کے کے سرویلنس کیمروں کی مدد سے ملزمان اور استعمال شدہ گاڑی کی شناخت کی گئی جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی۔حالیہ واردات تھانہ ناظم آباد کی حدود بلاک 4، چنیوٹ اسپتال کے قریب پیش آئی جہاں ایک شہری کو لوٹا گیا۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ناظم آباد پولیس نے مؤثر کارروائی کا آغاز کیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان ماضی میں بھی مختلف تھانہ جات میں جرائم کے مقدمات میں گرفتار رہ چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت حبیب اللہ ولد میر عالم، عابد ولد عزیز الرحمن اور زوہیب ولد غفار کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ تھانہ ناظم آباد میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں