کے الیکٹرک کا سال 2025 میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ
کراچی (سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے سال 2025 کے دوران پیداوار، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی کے شعبوں میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کمپنی نے سال گزشتہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور کسٹمر انگیجمنٹ میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا۔
سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک ہمیشہ صارفین کی تسلی اور اطمینان کو ترجیح دیتی ہے ۔ ہم اپنے صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کراچی ہماری ذمہ داری ہے ۔ ہم شہر کی خدمت اور ترقی کے لیے اپنی تمام توانائیاں اور وسائل صرف کریں گے ۔ \"نظر ثانی شدہ ایم وائی ٹی سے نئے چیلنجز درپیش ہیں، لیکن ہم شہر اور کمپنی دونوں کے مفاد میں توازن کو برقرار رکھیں گے ۔