اندرون سندھ:مقابلے ، دیگر کارروائیوں میں 2ڈاکوؤں سمیت 6گرفتار

اندرون سندھ:مقابلے ، دیگر کارروائیوں میں 2ڈاکوؤں سمیت 6گرفتار

اندرون سندھ (نمائندگان)سندھ کے مختلف شہریوں میں مقابلے اور دیگر کارروائیوں میں 2 ڈاکوؤں سمیت 6ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ نوابشاہ پولیس نے سانگھڑ روڈ پر فائرنگ تبادلے کے بعد زخمی ڈاکو زبیر ولد عالم خان پٹھان کو گرفتار کرکے اسلحہ و گولیاں برآمد کرلیں۔۔۔

 ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جبکہ قاضی احمد میں اسکریپ ڈیلر کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 14 این ایچ ڈبلیو بریکر ریفلیکٹرز، ایک گراس کٹنگ مشین اور موٹر سائیکل سمیت مختلف پرزہ جات ملے ، جو ابتدائی تفتیش کے مطابق مسروقہ ثابت ہوئے۔ جیکب آباد میں تھانہ گڑھی خیرو کی حدود میں مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو جاوید لونڈ کو گرفتار کرلیا گیا، جسے اسپتال داخل کرا دیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، سکھر پولیس نے سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے منشیات چرس اور گٹکا سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں