انتظامیہ کی یقین دہانی پردرخواست نمٹادی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ریسٹورنٹ سیل کرنے کے خلاف درخواست انتظامیہ کی یقین دہانی پر نمٹا دی ہے۔۔۔
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ریسٹورنٹ سیل کرنے کے خلاف درخواست انتظامیہ کی یقین دہانی پر نمٹا دی ہے ۔ دوران سماعت انتظامیہ کی جانب سے ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پرعدالت نے درخواست نمٹا دی ہے۔