سونا چورگھریلو ملازماؤں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات
ماسیوں نے چار مینار کے قریب گھر سے 15تولہ سونا چوری کیا ،مقدمہ درج
کراچی (آئی این پی )محمدعلی سوسائٹی میں 100 تولہ سونا چوری کرنے والی گھریلو ملازماؤں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ۔کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں 100 تولہ سونا چوری کی واردات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، واردات میں ملوث گھریلو ملازمائیں عادی جرائم پیشہ اور مطلوب نکلی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بہادرآباد کی ایک اور فیملی نے دونوں ماسیوں کو شناخت کرلیا، ماسیوں نے چار مینار کے قریب گھر سے 15 تولہ سونا چوری کیا تھا لیکن نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج نا کیا ناہی ماسیوں کی تلاش کی کوشش کی تھی۔
میڈیا پر خبر پر چلنے والی تصویر دیکھ کر فیملی نے پہنچانا، بہادرآباد کی فیملی نے دونوں ملازماؤں کو کام پر رکھا تھا، دونوں نے اپنے نام بھی دلشاد اور نادیہ ہی بتائے تھے ، ماسیاں تقریبا 15 سے 16 دن تک کام کے لیے آتی رہی تھی۔5 جنوری کو خاتون کی الماری سے 15 تولہ سونا چوری کرلیا، الماری میں دراز سے بالیاں انگوٹھیاں اور دیگر زیور چوری کیا گیا، مجموعی طور پر چوری شدہ سونے کی مالیت 60 لاکھ سے زائد ہے ۔واردات کے 2 روز بعد ہی ماسیوں نے محمد علی سوسائٹی میں کام ڈھونڈ لیا تھا۔