شہر کے مسائل پر اہل قلم بھرپور آواز اٹھائیں، اسلم فاروقی

شہر کے مسائل پر اہل قلم بھرپور  آواز اٹھائیں، اسلم فاروقی

کراچی (این این آئی)محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی تعصبانہ سوچ کی وجہ سے شہر کراچی مسائل کا ڈھیر بن چکا ہے۔۔۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں غیر محفوظ سڑکیں، قلت آب، کھلے مین ہول، آوارہ کتوں کی بہتات، گندگی و کچرے کے ڈھیر سے اٹھتے تعفن کے باعث عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ۔اردو لغت بورڈ میں منعقدہ تعزیتی اجلاس کے بعد شرکا سے ملاقات میں اسلم فاروقی نے شہر کے مسائل پر تمام اہل قلم سے بھرپور آواز اٹھانے کی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں