سڑکوں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کافیصلہ

 سڑکوں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کافیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ سڑکوں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

 کراچی میں 14 ہزار ٹن سے زائد کچرا ہوتا ہے صرف ضلع وسطی میں ہی یومیہ تین ہزار ٹن کچرا ہوتا ہے ۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی نے کہا کہ دو روز قبل وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں ٹاؤن چیئرمین نے کچرا جلانے کے حوالے سے شکایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے احکامات دیے ہیں کہ جہاں پر بھی اس قسم کے واقعات ہوں گے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی اور گرفتار بھی کیا جائے گا۔طارق نظامانی نے کہا کہ کمشنر آفس سے دفعہ 144 کا نفاذ کرواتے رہے ہیں اور ہمارے اس قسم کے واقعات کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں، کچھ لوگ لاعلمی میں کچرا جلادیتے ہیں جنہیں ماحولیاتی آلودگی کا علم نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں