حکومت تعلیم وصحت کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ، طارق جاموٹ
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی حیدرآباد ضلع کے صدر و رکن قومی اسمبلی سید طارق شاہ جاموٹ نے کہا ہے۔۔۔
کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی متحرک، مدبر اور عوام دوست قیادت میں پارٹی ملک بھر میں تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے ، جبکہ تعلیم ہی معاشرے کی ترقی اور بہتری کا واحد حل ہے ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ٹنڈو جام کے دورے پر انہوں نے زولوجی لیبارٹری کے ساتھ اپنے والد مرحوم سید امیر علی شاہ کے نام سے منسوب لائبریری کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں انہوں نے کالج کی عمارت، گراؤنڈ، اسپورٹس ہال اور مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلبا سے ملاقات و گفتگو کی۔