سہون میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2جاں بحق، 7زخمی

سہون میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2جاں بحق، 7زخمی

گاجی شاہ عرس جانے والے افراد کو جہانگارا روڈ پر حادثہ، زخمی اسپتال داخلباندھی میں ٹرین سے کٹ کر ایک ہلاک، شہداد پور میں فائرنگ، ایک زخمی

سہون شریف، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) سہون میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2 جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ، جبکہ باندھی میں ٹرین سے کٹ کر ایک شخص ہلاک ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سہون کے قریب جہانگارا روڈ پر گاجی شاہ عرس میں جانے والے زائرین کو حادثہ پیش آیا، 4 موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن کی شناخت اسلم نوحانی اور دانش پنہور کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں شازیہ نوحانی، احسان نوحانی، شیرل،نیاز، عرفان، اسلم سمیت 7افراد شامل ہیں، جنہیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز داخل کیا گیا۔ ادھر باندھی کے قریب درمحمد جمالی اوپن پھاٹک کراس کرتے ہوئے کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار محمد عثمان جمالی جو کہ گاؤں عبدالرزاق جمالی کا رہائشی تھا، موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، دریں اثنا شہدادپور کے قریب گاؤں محمد یعقوب خاصخیلی جٹیا تھانے کی حدود میں معمولی بات پر چچازاد بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران عبدالواحد خاصخیلی کی فائرنگ سے رستم خاصخیلی شدید زخمی ہوگیا، جسے سمس اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں