بلدیہ ٹاؤن میں پانچ سالہ بچے کو منی واٹر ٹینکر نے کچل دیا،ڈرائیورفرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن رانا گراؤنڈ کے قریب گھر کے باہر کھیلنے والے پانچ سالہ بچے حنان کو منی واٹر ٹینکر نے کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واٹر ٹینکر علاقے میں پانی فراہم کرنے آیا تھا۔ پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے ، تاہم حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ادھر لیاقت آباد نمبر 7، فاروق اعظم مسجد کے قریب کھیل کے دوران گلی میں دیوار کے سہارے کھڑا ایک ٹھیلا بچے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں چھ سالہ حسین جاں بحق ہوگیا۔