ٹھل کی نہر میں 50 فٹ کا شگاف وسیع رقبے پرفصلیں زیر آب آگئیں

ٹھل کی نہر میں 50 فٹ کا شگاف  وسیع رقبے پرفصلیں زیر آب آگئیں

ٹھل (نامہ نگار)انڑواہ نہر میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے وسیع رقبے پر فصلیں زیر آب آگئیں، شگاف دھنی بخش کندرانی کے مقام پر پڑا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایریگیشن عملے کو بروقت اطلاع دی گئی، مگر شگاف پر کرنے کیلئے کوئی نہیں آیا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں