کسٹمز کی کارروائی اسمگل شدہ اشیابرآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے جمعرات اورجمعہ کی شب جوڑیا بازار چھالیہ گلی کے گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی کی۔
کارروائی میں 1کروڑ 37لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ چھاپے میں 41غیرملکی سگریٹس کے کاٹنز، 39لاکھ مالیت کی 3ہزار 72 کلوگرام سپاری برآمد کی گئی۔