آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سرجانی ٹاؤن کے بڑے رہائشی منصوبے میں خلافِ ضابطہ گیس کنکشنز کی فراہمی کے خلاف دائر درخواست پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

 اوگرا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اوگرا کی جانب سے ضابطے کے مطابق گیس کنکشنز فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایس جی سی اوگرا کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اوگرا کے پاس ایس ایس جی سی کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار موجود ہے ۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ عدالتی اور ریگولیٹری احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایس ایس جی سی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں