ماں اور دو بچوں سمیت 5 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

ماں اور دو بچوں سمیت 5 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

محراب پور، حیدر آباد(نمائندہ دنیا، بیورو رپورٹ)محراب پور درگاہ چیتن شاہ بخاری کے قریب کے رہائشی نصیر ماڑیچو کی اہلیہ نے مہنگائی، گھریلو مسائل سے تنگ آ کر دو معصوم بچوں سمیت میرواہ کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

آخری اطلاعات کے مطابق رات گئے تک مقامی غوطہ خور وں کی مدد سے لاشوں کی تلاش جاری تھی۔ پولیس خاتون کی بچوں سمیت خودکشی کے واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے ۔دوسرے واقعہ میں اکری تھانے کی حدود کائری کے قریب گاؤں سوبھو راجپر میں دسویں جماعت کے طالب علم 15 سالہ عبد الجبار راجپر کی درخت سے پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر میں 14 سالہ گمشدہ لڑکے کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔لڑکے کے والد نے بدھ کی صبح پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکے نے دریا کے پل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی ، جس کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی جو بختاور کالونی کا رہائشی تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں