سماجی کارکن کی درخواستِ ضمانت کی توثیق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں سماجی کارکن عبدالقادر میمن کی درخواستِ ضمانت کی توثیق کردی۔
پولیس کے مطابق ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی مدعیت میں عبدالقادر میمن کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈمپر کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا جس کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوئی۔