ملائیشیا میں بیٹھے میاں بیوی کا بھتہ خور گروپ
کراچی(این این آئی)ملائیشیا میں بیٹھے میاں بیوی کے کراچی میں بھتہ خور گروپ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے اہم کارندہ پکڑ لیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے بعد زخمی ملزم تنزیل انصاری کر گرفتار کیا گیا، ملزم حماد اور اس کی بیوی ملائشیا سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملزم تنزیل انصاری حماد گروپ کا کراچی میں ایک ہی کارندہ تھا جو پکڑا گیا جو ڈیڑھ سال قبل ایس آئی یو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا،جس کے بعد اس گروہ نے کراچی میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم تنزیل سے چند روز پہلے میاں بیوی نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا، ملزم تنزیل تاجروں کی ویڈیوز و دیگر تفصیلات و نمبرز حماد کو فراہم کرتا تھا۔