سکھر:261 طلباو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
سکھر، روہڑی (بیورو رپورٹ، نمائندہ دنیا) چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے دو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) اور ڈیٹا سائنس لیبارٹریز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران چیئرمین ضلع کونسل نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے 261 طلبائو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ، پرو وائس چانسلر اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔