واٹر کارپوریشن ذمہ داریوں میں ناکام
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)تاجر رہنما سلیم میمن نے شہر میں صاف پانی اور سیوریج کے سنگین بحران پر شدید ردِعمل میں کہا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بنیادی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مکمل ناکام ہے ۔
ادارہ صاف پانی کی فراہمی سے لیکر گندے پانی کی نکاسی تک تمام سروسز میں بری طرح فیل ہو چکا ہے۔