حیدر آباد:رمضان کے مقدس مہینے میں بھی گیس صارفین کوپریشانی
سحر وافطار کے دوران پریشر میں کمی معمول ہے ، حکومت نوٹس لے ، سماجی رہنمامسئلے کا فوری حل تلاش کرکے گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، گفتگو
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)رمضان کے مقدس مہینے میں گیس صارفین کو گیس کی فراہمی میں پریشانی کا سامنا ہے ، سحری اور افطار کی تیاری میں گیس پریشر میں کمی کا ہونا معمول بن گیا ،حکومت گیس پریشر کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ادبی سماجی تنظیم قلم کار اکیڈمی کے رہنما پروفیسر خلیل جبار ،پاک دھرتی محافظ لوورز فانڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد اخلاق شیخ ،آل سادات شوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ایس حمید شاہ اور نعت خواں آصف جلیل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں گیس کے صارفین کو سحری کی تیاری اور افطاری کی تیاری کے وقت گیس نہ آنے ،گیس کی پریشر کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،جس کی وجہ سے سحری اور افطار میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا فوری حل تلاش کرکے گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،اور گیس پریشر کی کمی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام سحری اور افطاری کی بھرپور طریقے سے تیاری کی جائے۔