اداروں کو غیر فعال اور کرپٹ بنا دیا گیا،پاسبان
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے ہزاروں بلدیاتی نمائندے منتخب کیے ہیں مگر اس کے باوجود شہر میں گندگی، ٹوٹی سڑکیں اور ابلتے گٹر معمول بن چکے ہیں۔
منتخب کونسلرز ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں تو کراچی کے بیشتر بلدیاتی مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہو سکتے ہیں۔ کراچی میں 246 یونین کمیٹیوں میں بارہ سو سے زائد مقامی کونسلرز منتخب ہوئے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ بہت سے علاقوں کی گلیاں اب بھی کچرے کے ڈھیروں سے بھری ہوئی ہیں،سندھ حکومت نے اداروں کو غیر فعال اور کرپٹ بنا دیا ہے ۔