صدر ٹاؤن میں مستقل میونسپل کمشنر اور چیف میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ

صدر ٹاؤن میں مستقل میونسپل کمشنر اور چیف میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ

کراچی ( این این آئی)صدر ٹاون میونسپل کارپوریشن کے ملازمین چیف میڈیکل آفیسر کی عدم تعیناتی کے باعث اپنی تنخواہوں سے میڈیکل کی مد میں کٹوتی کروانے کے باوجود پینل کے اسپتالوں سے علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔

خطرناک،موذی اور وبائی امراض میں مبتلا ملازمین اور انکے زیر کفالت فیملی بھاری رقوم خرچ کرکے دیگر اسپتالوں سے علاج کروانے پر مجبورہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سجن یونین کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ڈیڑھ سے دوماہ سے صرف پینشن کے 43 سے زائد کیسز التوا کا شکار بنے ہوئے ہیں پینل اسپتالوں کی ادائیگی بھی نہیں ہوسکی ہے دیگر انتظامی امور بھی التوا کا شکار بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیر بلدیات،چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے درخواست کی کہ مستقل میونسپل کمشنر اور چیف میڈیکل آفیسر کا تقرر کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں