خواتین کیلئے سیرت ِ عائشہ صدیقہ ؓ بہترین نمونہ ہے ، علامہ عبدالقادرشیرازی
کراچی(این این آئی) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ پیر سید عبد القادر شاہ شیرازی نے کہاہے کہ اسلام کی تاریخ ‘‘حقوق نسواں ’’کے حوالے سے نہا یت درخشندہ روایات کی امین رہی ہیں۔
مسلمان عورت کیلئے سیرت ِ عائشہ صدیقہ ؓ میں زندگی کے تمام پہلو ؤں میں تقلید کے بہترین نمونے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو بڑھتے ہوئے مصائب سے نکلنے کے لئے دامن ِمصطفی ا سے رشتہ دائم رکھنا اور ام المومنین سیدہ عا ئشہ صدیقہ کے اسوئہ کو اپنانا ہو گا۔ یہ بات انہوں نے جامعہ غوثیہ امیریہ شیرازیہ بن قاسم میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں منعقد محفل سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے دین اسلام کی ترویج و خدمت پر سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی علمی ،عملی ،و اخلا قی گو ہر سے مالا مال ہے ۔