حیدر آباد:زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز پربھاری جرمانے
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔۔۔
سیکریٹری آر ٹی اے سلیم میمن کی سربراہی میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ واپس کروانے کے ساتھ مختلف ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ، سیکریٹری آر ٹی اے کے مطابق بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اوورچارجنگ کی شکایات پر کارروائی کی گئی۔